پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
اسلام آباد: پاکستان بیلاروس بزنس فورم کے انعقاد سے دونوں ممالک کے مابین مختلف مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہو گئے ہیں۔
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان 5 سال کے لیے تعاون پر “نیوٹریفوڈ اینڈ فارماسیوٹیکلز کمپنی” اور “بیلاکٹ” کا مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوا۔
سال 2025 کے لئے پاکستان اور بیلاورس کے مابین مصنوعات کی فراہمی کے لئے “شہزاد ٹریڈ لنکس” اور “منسک موٹر پلانٹ” پر معاہدہ ہوا جبکہ “شہزاد ٹریڈ لنکس” اور “بیلشینا” کے مابین پاکستانی منڈی میں ٹائرز کی فراہمی کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔
اس کے علاوہ ویٹرنری ادویات کی فراہمی کے لئے “مصطفی برادرز” اور “بیل وٹونیفارم” کے مابین معاہدہ ہوا جبکہ نیشنل لاجسٹک کارپوریشن” اور “بیلٹاموز سروس” کے درمیان بھی مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔
فارما انڈسٹری میں تعاون پر “بائیو میڈیکل سسٹم” اور “بیلمیڈپریپریٹری” کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوا جبکہ مصنوعات کی فراہمی کے لئے “راس انٹرنیشنل ٹریڈنگ” اور “بیلٹس ویٹمیٹ” کے مابین بھی معاہدہ ہوا۔
پاکستان کی جانب سے “گرین کارپوریشن انیشی ایٹو” اور بیلاروس کی “منسک ٹریکٹر ورکس” کمپنیوں کے درمیان بھی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
واضح رہے کہ بیلاروس کا پہلا وفد بیلاروس کا وزارتی وفد وزیر خارجہ میکسم رائزنکوف کی قیادت میں اسلام آباد میں موجود ہے جبکہ بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو آج پاکستان پہنچیں گے۔
دونوں ملکوں میں مشترکہ طور پر الیکٹرک بسوں کی پیداوار کے منصوبے کو حتمی شکل دینے پر بھی غور ہوگا، زرعی مشینری اور ٹریکٹرز کی تیاری کی صنعت میں تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا اور تجارت، سرمایہ کاری، سیکیورٹی و دفاعی تعاون، خطے و عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
