
پاک چین مشترکہ جنگی مشقوں ’’واریئر 8‘‘ کا آغاز
راولپنڈی: پاک فوج اور چین کی پیپلزلبریشن آرمی کے درمیان مشترکہ جنگی مشقوں ’’واریئر 8‘‘ کا آغاز کردیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج اور چین کی پیپلزلبریشن آرمی کی مشقوں کی افتتاحی تقریب نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں منعقد ہوئی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پپی میں شروع ہونے والی ایکسرسائز انسداد دہشت گردی کے حوالے سے دو طرفہ مشقوں کی سیریز کی 8 ویں مشق ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارنا اور اس کے علاوہ تاریخی ملٹری اور آئرن کلڈ برادرز کے درمیان فوجی تعلقات کو استعمال کرنا ہے۔
ترجمان پاک فوج نے مزید بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز کمانڈر راولپنڈی کور نے اس موقع پر بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News