Advertisement
Advertisement
Advertisement

فسادیوں اور ملک دشمنوں کو مزید موقع نہیں دینا، وزیراعظم

Now Reading:

فسادیوں اور ملک دشمنوں کو مزید موقع نہیں دینا، وزیراعظم

فسادیوں اور ملک دشمنوں کو مزید موقع نہیں دینا، وزیراعظم کا عزم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کے بعد ان فسادیوں اور ملک دشمنوں کو مزید موقع نہیں دینا۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں شہید پولیس اور رینجرز اہلکاروں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

کابینہ کو پی ٹی آئی کے احتجاج سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر بریفنگ دی گئی اور بریفنگ میں انہیں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج سے ملکی معیشت کو یومیہ 190 ارب روپے تک نقصان ہوا۔

کابینہ نے پرتشدد کارروائیوں میں ملوث شرپسندوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں سے رعایت نہ برتی جائے جب کہ کابینہ نے وزارت داخلہ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد میں احتجاج کی وجہ سے کاروبار بند تھا، بہترین حکمت عملی سے احتجاج کا خاتمہ کیا گیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرپسندوں پر قابو پایا۔

Advertisement

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ احتجاج سے معیشت کو بہت نقصان پہنچا، اسلام آباد میں تحریک انتشار کی جانب سے فساد برپا کیا گیا جب کہ احتجاج کی وجہ سے عوام کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

وزیراعظم کہتے ہیں کہ گذشتہ روز فسادیوں کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ نیچے چلی گئی اور ایک ہی دن میں اسٹاک مارکیٹ نے غوطہ کھایا اور 4 ہزارپوائنٹس نیچے چلے گئی جب کہ کچھ دن پہلے اسٹاک مارکیٹ 99 ہزار 300 پوائنٹس پر چلی گئی تھی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فسادیوں کو ملک کی ترقی ہضم نہیں ہورہی، سرمایہ کاری وہاں جاتی ہے جہاں امن و سکون ہو، اسلام آباد میں ہونے والے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2014 سے پہلے اسلام آباد پر چڑھائی کا کوئی تصور نہیں تھا، پی ٹی آئی نے پُرتشدد احتجاج کی بنیاد رکھی جب کہ ایس سی او کانفرنس کے دوران بھی احتجاج کی کال دی گئی تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر اہم موقع پر پُرتشدد احتجاج کیا جاتا ہے، دو راستے ہیں پاکستان کو خوشحال کرنا ہے یا آئے روز دھرنے دینے ہیں جب کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی واحد آپشن ہے اور آج کے بعد ان فسادیوں اور ملک دشمنوں کومزید موقع نہیں دینا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر