Advertisement
Advertisement
Advertisement

دفاعی نمائش آئیڈیاز؛ ڈی جی رینجرز سندھ کا مختلف اسٹالز کا دورہ

Now Reading:

دفاعی نمائش آئیڈیاز؛ ڈی جی رینجرز سندھ کا مختلف اسٹالز کا دورہ

دفاعی نمائش آئیڈیاز؛ ڈی جی رینجرز سندھ کا مختلف اسٹالز کا دورہ

کراچی: 4 روزہ عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کے پہلے روز ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد شمریز نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا ہے۔

ڈی جی رینجرز نے جدید اسلحہ، ڈرونز اور دیگر دفاعی سامان کا معائنہ کیا، مختلف اسٹالز پر موجود اسٹاف نے ڈی جی رینجرز سندھ کو بریفنگ بھی دی۔

اس موقع پر ڈی جی رینجرز سندھ نے بکتر بند گاڑیوں سمیت دیگر اسٹالز کا بھی دورہ کیا۔

واضح رہے کہ کراچی میں بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا آغاز ہوگیا ہے، بین الاقوامی تجارتی اور فوجی وفود نمائش میں شریک ہیں۔

نمائش کا مقصد غیر ملکی وفود، حکومتی عہدیداروں اور نمائش کنندگان کے درمیان مؤثر نیٹ ورکنگ فراہم کرنا ہے، آئیڈیاز کی ٹیم جدید سہولتوں اور سافٹ ویئر کے ذریعے نیٹ ورکنگ کو مؤثر طریقے سے ہم آہنگ کرتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر