
9مئی مقدمات: ملزمان کی ضمانت منسوخی کیس میں وکیل درخواستگزار کو تیاری کیلئے مہلت
اسلام آباد: سپریم کورٹ کا آئینی بینچز سے متعلق خصوصی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق خصوصی کمیٹی کا اجلاس جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں ہوا جس میں آئینی بینچ کی تشکیل اور کیسز کی سماعت سے متعلق غور کیا گیا۔
جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر اجلاس میں شریک ہوئے، جسٹس محمد علی مظہر کراچی سے ٹیلی فون کے ذریعے شریک ہوئے۔
رجسٹرار نے آئینی بینچ کی تشکیل اور طریقہ کار سے متعلق آگاہ کیا، خصوصی کمیٹی نے پہلے پرانے مقدمات کوسننے کا فیصلہ کیا۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جسٹس عائشہ ملک 14 اور 15 نومبر کو دستیاب نہیں ہوں گی، کمیٹی نے تمام 7 ججز پر مشتمل بینچ تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے جب کہ جسٹس عائشہ کی عدم دستیابی پر تمام دستیاب ججز پر مشتمل بینچ مقدمات سنے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News