Advertisement
Advertisement
Advertisement

علی امین گنڈا پور کی کے پی کے اسمبلی میں شکست خوردہ تقریر اور فوج کے خلاف ہرزہ سرائی

Now Reading:

علی امین گنڈا پور کی کے پی کے اسمبلی میں شکست خوردہ تقریر اور فوج کے خلاف ہرزہ سرائی
علی امین گنڈا پور کی کے پی کے اسمبلی میں شکست خوردہ تقریر اور فوج کے خلاف ہرزہ سرائی

علی امین گنڈا پور کی کے پی کے اسمبلی میں شکست خوردہ تقریر اور فوج کے خلاف ہرزہ سرائی

پشاور: 29 نومبر کو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایک بار پھر اپنی سیاسی اور اخلاقی شکست تسلیم کرتے ہوئے ایک انتہائی جھوٹ پر مبنی اور زہر آلود تقریر کی ہے۔

ایک ایسے بد قسمت صوبے کے وزیر اعلیٰ کی طرف سے ایسی تقریر جس میں پاک فوج کے خلاف بد ترین ہرزہ سرائی اُس وقت کی گئی جب پاک فوج اِسی وزیر اعلیٰ کی صوبے میں بدترین گورننس کی ناکامیوں کی پاداش میں روزانہ کی بنیادوں پر دہشت گردی کی جنگ میں خون سے بھاری قیمت ادا کر رہی ہے-

ہر کچھ عرصے کے بعد وفاق پر حملہ آور ہونے والے اس سیاسی نابلد وزیراعلیٰ کا صوبہ اس وقت سنگین ترین مسائل کا شکار ہے جب کہ یہ شخص سرکاری وسائل کا بے دریغ اور بے رحمانہ استعمال کرتے ہُوئے وفاق پر حملہ آور ہے۔

اسمبلی کے فلور پر کھڑے ہوکر گنڈاپور نے پاک فوج کے جوانوں پر احتجاج میں گولیاں چلانے کا گھٹیا ترین اور مکمل طور پر بے بنیاد الزام لگایا اور ان کے خاندانوں کو بھی اپنی گندی سیاست کی بھینٹ چڑھایا۔ اس کے علاوہ گنڈا پور نے گورنر راج لگانے کی بھی سازش کی۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ نکمے اور نااہل ترین وزیر اعلیٰ نے ایسا کیوں کیا؟

Advertisement

جواب بہت سادہ اور قابل فہم ہے کہ یہ شخص یہ بات جان چکا ہے کہ یہ نہ تو صوبے میں کوئی کام کرسکتا ہے اور نہ ہی لوگوں کو کوئی ریلیف دے سکتا ہے جب کہ احتجاج کی ناکامی کے بعد اس کی پارٹی بھی پر بھی گنڈا پور کی اصلیت ظاہر ہوچکی ہے۔

یہ ہرزہ سرائی گنڈاپور نے صرف سیاسی شہید بننے کے لیے کی ہے تاکہ وہ نکالے جانے کے بعد اس پر اپنی سیاست چمکا سکے اور اپنے کلٹ پیرکاروں کو فوج کے خلاف مزید بھڑکا سکے لیکن یہ حربے اس نکمے وزیر اعلیٰ کی سیاسی موت ثابت ہوں گے جب پختونخوا کے عوام ہی علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ ہاؤس سے چلتا کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم سے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
شہرقائد میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا
امریکی بحری جہاز دو روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا
سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری، 16 نشستیں جیت لیں
اقوام متحدہ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا خطاب، غیر منصفانہ مالیاتی نظام اور قرض بحران پر کڑی تنقید
وزیراعظم اور سری لنکن صدر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دینے پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر