
میئر کراچی کی تاجروں اور صنعت کاروں کو مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے تاجروں اور صنعت کاروں کو مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے آباد ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں اور صنعت کاروں کو جو بھی مسائل ہیں حل کریں گے، پیسے کے بغیرکوئی بھی ادارہ نہیں چلایا جاسکتا، جب میئربنا تو کے ایم سی کی مجموعی ٹیکس کلیکشن 20 کروڑ تھی۔
میئر کراچی کا کہنا ہے کہ کراچی میں اب تجاوزات 30 سال پہلے سے زیادہ ہیں، میٹنگ سے باہر نکلیں اور فیصلےکریں اور پھر ان پرعمل درآمد بھی کریں۔ نظام میں شفافیت لائے ایک ماہ کی ٹیکس کلیکشن 22 کروڑ روپے ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ میری ذمہ داری ہے ٹیکس کے پیسےعوام کی سہولت پر لگیں، صرف ایک ضلع میں نہیں بلکہ تمام اضلاع میں پورشن پر ایکشن ہونا چاہیے۔ کمشنر کراچی سے بات کروں گا کہ تمام سات اضلاع میں یہ پابندی عائد کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ پورشن اور غیر قانونی تعمیرات کی خرید و فروخت نہیں ہونی چاہیے، پورشن مافیا اسی گز کے پلاٹ پر کئی منزلہ عمارت بنا دیتے ہیں۔ جب میں مئیر کراچی بنا تو پلان کیا جب کہ جو بھی میئر بنتا ہے وہ ہر سال پیسے لینے وفاق اور صوبائی حکومت سے پیسے مانگنے جاتا تھا۔
مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں کہ ایک پلان بنایا کہ کے الیکٹرک کے بل کے ذریعے ٹیکس اکھٹا کیا گیا اور پہلے ماہ ستمبر کا 22 کروڑ 80 لاکھ روپے کا پہلا چیک کے الیکٹرک سے ملا۔ میں ابھی کراچی کے انفراسٹرکچر پر دو سو ارب روپے خرچ کررہا ہوں جس میں سے ڈیڑھ ارب روپے وزیر اعلیٰ نے دیے اور پچاس کروڑ روپے خود سے خرچ کرنے کا پلان بنایا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اب کراچی کے لئے پیسے آئے ہیں تو کام بھی نظر آرہا ہے، کے ایم سی کی کراچی میں 9500 دکانیں ہیں اور ان دکانوں سے سو روپے کا کرایہ ملتا تھا۔ کے ایم سی کی دکانوں کے کرائے بڑھائے جب کہ کے ایم سی کی پہلے سالانہ آمدنی 8 کروڑ روپے تھی اور اب تین جون 2024 تک کے ایم سی نے ایک سال میں 25.50 کروڑ روپے جمع کئے۔
میئر کراچی کا مزید کہنا تھا کہ دو سال کا چیلنچ سترہ ماہ میں مکمل کیا، پانی کے سپلائی چین کو ٹھیک کرنے پر بھی کام کیا۔ لیڈر شپ اگلے پچاس سال کا سوچتی ہے، 30 اگست 2025 شہر کو نئی کنال سے پانی کی سپلائی شروع کردی جائے گی جب کہ اگلے 31 ماہ میں کراچی کے اہم منصوبوں پر تیزی سے کام ہوتا دکھائی دے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News