محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات؛ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر پہنچے جہاں انکی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور سیاسی جماعت کے احتجاج کے اعلان کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
دوران ملاقات محسن نقوی نے 26 ویں آئینی ترامیم کی منظوری میں تاریخ ساز کردار پر مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کو مقدم رکھا ہے۔
دوسری جانب مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہماری ترجیح پاکستان اور پاکستانی عوام ہیں۔
یاد رہے کہ سینیٹر کامران مرتضی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
