پاک چین باہمی اعتماد کو نقصان پہنچانے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاک چین باہمی اعتماد کو نقصان پہنچانے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو گی۔
ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے باکو میں کوپ 29 کانفرنس مین شرکت کی، گلیشئرز 2025 تقریب میں انہوں نے گلئشیرز کے پگھلنے اور اس حوالے سے تعاون کے فروغ کی بات کی۔
انہوں نے کہا کہ کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر انہوں نے آزربائیجان، ترکیے، ڈنمارک، چیک جمہوریہ، ڈنمارک سمیت متعدد ممالک کی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب کا دورہ کیا، اسحاق ڈار نے او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس میں بھی شرکت کی، انہوں نے اسرائیل پر فوری ہتھیاروں کی رسد پر پابندی کا مطالبہ کیا۔
انکا کہنا تھا کہ نائب وزیراعظم نے انروا کے خلاف اسرائیلی اقدامات کی مذمت کی، انہوں نے غزہ کا اسرائیلی محاصرہ فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ ہم عرب اسلامک سمٹ کے مشترکہ اعلامیہ کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان کشمیری سیاسی قیدیوں کی قید پر سنجیدہ تحفظات کا اظہار کرتا ہے، ان میں سے بہت سے سیاسی قیدیوں کو گنجائش سے زیادہ بھری جیلوں میں رکھا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈپٹی نائب صدر 15ہویں سر بنیاس فورم میں شرکت کریں گے، وہ متحدہ عرب امارات اماراتی قیادت کی دعوت پر جا رہے ہیں، گزشتہ ماحولیاتی تبدیلیوں پر منعقدہ کانفرنسوں میں وعدوں کی عدم تکمیل پر مایوسی ہوئی ہے، ہم شریک ممالک کو اپنے وعدے پورے کرنے کا کہتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں چینی باشندوں کے حوالے سے میڈیا افواہوں کا جواب نہیں دیے سکتے، پاکستان اور چین کے درمیان متعدد موضوعات بشمول انسداد دہشتگردی پر مبضوط رابطے موجود ہیں، پاک چین باہمی اعتماد کو نقصان پہنچانے کی کوئی کوششیں کامیاب نہیں ہو گی۔
انکا کہنا تھا کہ برطانیہ میں ہمارا ہائی کمیشن سابق چیف جسٹس کے واقعہ اور پاکستانی ہائی کمشن کی گاڑی پر حملے پر برطانوی انتظامیہ سے رابطے میں ہے، خواجہ آصف کے واقعہ پر ترجمان دفتر خارجہ کا جوب پاکستان شہری دنیا میں کہیں بھی ہوں باعث احترام ہیں۔
ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان آنے والی امریکی انتظامیہ کے تحت اچھے پاک امریکہ تعلقات کا خواہشمند ہے، پاکستان اور امریکہ کے درمیان اچھے دوستانہ تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے، ان تعلقات کی بنیاد ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایجنڈا پر پھیلائی گئی افواہوں کا جواب نہیں دیتے، ہم چین پاشندوں، کمپنیوں اور منصوبوں کے تحفظ کے حوالے سے اپنے چینی باشندوں کے ساتھ رابطے میں ہیں، ہم پاکستان چین تزویراتی شراکت داری کو ڈی ریل کرنے کی کسی بھی کوششیں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی اس کی تمام اشکال میں مذمت کرتا ہے، ہم پاکستان کو تمام اندرونی و بیرونی خطرات سے بچابے کے لیے پر عزم ہیں، افغان انتظامیہ کو ان دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی پر زور دیتے ہیں جن کی محفوظ پناہ گاہیں وہاں موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم افغان انتظامیہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ پاکستان کی بارہا کی جانے والی درخواستوں کو سنجیدہ لیں، افغان انتظامیہ پاکستان کے تحفظات کو سنجیدگی سے لے، پاکستان عوام کی برداشت کو زیادہ مت آزمائیں۔
ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان اپنے چینی دوستوں اور شراکت داروں سے سیکیورٹی و انسداد دہشت گردی کے حوالے سے رابطے میں ہیں، ہم سرکاری حیثیت نہ رکھنے والے افراد کے سوشل میڈیا بیانات پر جواب نہیں دیتے، نہ ہی ایسے افراد کے سوشل میڈیا بیانات کو سنجیدہ لیتے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ پاکستان چینی باشندوں، کمپنیوں اور منصوبوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کو پرعزم ہے، اس حوالے سے مکمیل ایس او پیز پر عملدرآمد ہو رہا ہے، پاکستان میں سی پیک منصوبوں کی حفاظت کے لیے ایک خصوصی سیکیورٹی فورس قائم ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور ایران دونوں کہہ چکے ہیں کہ ہم پاک ایران سرحد کو سرحد امن بنائیں گے، دونوں کہہ چکے ہیں کہ اس سرحد پر دہشت گرد گروہوں کی موجودگی برداشت نہیں کریں گے، حال ہی میں پنجگور سے 30 کلومیٹر اندر کی جانب پاکستان نے اپنی سرحدوں میں اسمگلروں کے خلاف آپریشن کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے تعلقات اور دوستی میں توسیع پر پرعزم ہے۔ پاک سعودی معاہدے اور مفاہمتی یادداشتیں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعاون و سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم ہیں۔
ممتاز زہرا بلوچ نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ آئندہ برس ہونے والی چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی آئی سے رابطے میں ہے، پاکستان دیگر ممالک میں ان کی انتظامیہ میں تقرریوں پر کسی قسم کا تبصرہ نہیں کرتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
