Advertisement
Advertisement
Advertisement

تین دن میں اسلام آباد پہنچنے والے، تین منٹ میں بھاگ گئے، ناصر حسین شاہ

Now Reading:

تین دن میں اسلام آباد پہنچنے والے، تین منٹ میں بھاگ گئے، ناصر حسین شاہ
ناصر حسین کا چین سے بہت سی صنعتیں سندھ منتقل ہونے کا دعویٰ

ناصر حسین کا چین سے بہت سی صنعتیں سندھ منتقل ہونے کا دعویٰ

سکھر: وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے پی ٹی آٗئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرین تین دن میں اسلام آباد پہنچے اور پھر تین منٹ میں بھاگ گئے جو ان کی ناکامی اور بزدلی کا واضح ثبوت ہے۔

صوبائی وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اج کل ملک کی صورتحال سب کے سامنے ہے اور یہ وقت ثابت کر رہا ہے کہ ملک میں انتشار پھیلانے والی ایک ٹولی سرگرم ہے جب کہ یہ ٹولہ صرف ملک میں انتشار پھیلانے کا کام کررہا ہے۔

ناصر حسین شاہ نے پی ٹی آئی کے حالیہ احتجاجی مظاہروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرین تین دن میں اسلام آباد پہنچے اور پھر تین منٹ میں بھاگ گئے جو ان کی ناکامی اور بزدلی کا واضح ثبوت ہے۔

وزیر توانائی سندھ نے محسن نقوی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ نے انتہائی تحمل اور حکمت سے ایک اہم مسئلے کو حل کیا اور اس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فورسز نے صرف تین سے دس منٹ میں ریڈ زون کو کلیئر کیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کی انتظامیہ مضبوط اور منظم ہے۔

Advertisement

ناصر حسین شاہ نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے جو رہنما اپنے لیڈر کو چھڑانے کے لیے اسلام آباد آئے تھے، وہ کارکنان کو گرفتار کروا کر بھاگ گئے اور ان کی یہ حرکت ظاہر کرتی ہے کہ ان کا مقصد صرف انتشار پھیلانا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ جو این آر او مانگ رہے ہیں، ایسا کچھ بھی نہیں ہونے والا، پی ٹی آئی کے لیڈر کو عدالتوں سے ریلیف مل سکتا ہے مگر کسی دوسری صورت میں نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر پی ٹی آئی امن و سکون کی پالیسی اپنائے گی تو ان کے مسائل حل ہو سکتے ہیں لیکن اگر وہ تخریبی کارروائیوں میں ملوث رہیں گے تو ان کے مسائل بڑھتے ہی جائیں گے۔

ناصر حسین شاہ نے پی ٹی آئی کے احتجاجی انداز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ نے پی ٹی آئی کو احتجاج کے لیے مخصوص جگہیں دینے کی پیشکش کی تھی لیکن ان کی طرف سے ‘میں نہ مانوں’ کی پالیسی اختیار کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر