
وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز کیلئے حد رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کردی
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں اس سال پولیو کے 13 کیسز رپورٹ ہوئے جس پر تشویش ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت بی ایم جی ایف پولیو اور سائیٹ بورڈ کے وفد سے اجلاس ہوا۔
وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، صوبائی سیکریٹریز اور دیگر موجود تھے۔
پولیو اور سائیٹ بورڈ کے اجلاس میں پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے اقدامات پر غور کیا گیا۔
بی ایم جی ایف پولیو اور سائیٹ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر کرسٹوفر الیاس نے سندھ حکومت کی پولیو خاتمے کی مسلسل جدوجہد کی تعریف کی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے گلوبل پولیو ایریڈیکیشن انیشی ایٹو کے مسلسل تعاون پر مشکور ہیں، سندھ میں اس سال 13 کیسز رپورٹ ہوئے جس پر تشویش ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب ہم اپنا گزشتہ حکومتی دور مکمل کر کے گئے تو سندھ میں 34 ماہ تک وائرس ختم ہو چکا تھا، نگران حکومت کی انتخابات پر توجہ ہونے کے باعث شاید پولیو پر جاری کام مؤثر انداز میں نہیں ہوسکا۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اب دوبارہ وائرس کا پھیلاؤ رپورٹ ہوا ہے، پولیو کے خاتمے کیلئے ہم پر عزم ہیں، پولیو پروگرام کو حکومت سندھ کی مکمل حمایت حاصل ہے، پروونشل ٹاسک فورس کی صدارت اور ضلع سطح پر کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہمات میں کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور مقامی حکومتی عملہ کی شمولیت یقینی بنائی گئی ہے، 4500 عملے کو مہم میں شامل کیا گیا، اور 23000 انکار کرنے والے بچوں کو پولیو قطرے پلائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ نے ویکسین کے انکار کرنے والے علاقوں میں کمیونٹی سے رابطہ بڑھایا ہے۔
اجلاس میں آگاہی دی گئی کہ ستمبر مہم میں 50 فیصد انکار کرنے والوں کو ویکسین دی گئی، ہر قومی مہم میں 80000 سے زائد فرنٹ لائن ورکرز کو 10.6 ملین بچوں کی ویکسینیشن کے لیے تعینات کیا گیا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ ستمبر کی مہم کے بعد لاٹ کوالٹی اشورینس سیمپلنگ (ایل کیو اے ایس) پاس ریٹ 89 فیصد اور اکتوبر میں 84 فیصد رہا، انسداد پولیو مہم کے دوران 20000 پولیس اہلکار تعینات کیے جاتے ہیں۔
ویکسین ہچکچاہٹ کو کم کرنے کے لیے مؤثر کمیونیکیشن حکمت عملی کی ضرورت ہے، بی ایم جی ایف کے تعاون سے کراچی کے ہائی رسک یوسیز میں 14 ہیلتھ ڈسپنسریوں کے ذریعے صحت کی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔
بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے ڈاکٹر کرسٹوفر الیاس نے کہا کہ سندھ حکومت نے پولیو کے خاتمے کیلئے بہترین حکمت عملی کی ہے، سندھ حکومت رفیوزل کیسز کا ترجیحی بنیادوں پر احاطہ کر رہی ہے۔
کنگ سلمان ہیومن ٹیرین ایڈ اینڈ رلیف کے ڈاکٹر زیاد میمش کا کہنا تھا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے ہمارا بھرپور تعاون رہے گا، سندھ حکومت کا بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا نیٹورک بہترین ہے، اب بچوں کی قوت مدافعت پر مزید توجہ دینی ہوگی۔
ڈاکٹر کرسٹوفر الیاس کے مطابق ہمیں پولیو کے خاتمے کے لیے مزید محنت کرنا ہوگی۔ا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News