خواجہ آصف سے لندن میں بدتمیزی؛ پاکستانی ہائی کمیشن کا برطانوی وزارت خارجہ سے رابطہ
لندن میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے ساتھ بدتمیزی کے واقعے پر پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی وزارت خارجہ سے رابطہ کرلیا۔
برطانوی وزارت خارجہ نے وزیر دفاع خواجہ آصف کو اپنی درخواست تحریری طور پر جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف متاثرہ فریق کے طور پر اپنی درخواست لندن ٹرانسپورٹ پولیس کو جمع کروائیں گے۔
خواجہ آصف کی تحریری درخواست آج لندن ٹرانسپورٹ پولیس کے پاس درج کروائی جائے گی، لندن ٹرانسپورٹ پولیس وزیر دفاع کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے شخص کی شناخت سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کرے گی۔
سی سی ٹی وی کیمروں کی فٹیج کی مدد سے بدتمیزی کرنے والے شخص کی شناخت کے بعد قانونی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔
پاکستانی ہائی کمیشن حکومت کی سخت ہدایات پر برطانوی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے واقعہ کے بعد ایک اور ناخوشگوار واقعہ پیش آ گیا۔
نامعلوم شخص نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے ساتھ ٹرین سے نکلتے وقت بدتمیزی کی اور پھر دھمکی دینے لگا۔
خواجہ آصف لندن میں ٹرین کے ذریعے ساتھی کے ہمراہ سفر کر رہے تھے، نامعلوم شخص نے پہلے جملے کسے اور پھر دھمکی آمیز الفاظ استعمال کیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
