خواتین کے خلاف تشدد ایک سنگین عالمی مسئلہ ہے، گورنر سندھ
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ خواتین کے خلاف تشدد ایک سنگین عالمی مسئلہ ہے۔
گورنر کامران ٹیسوری نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ خواتین پر تشدد کے مسئلہ کے خاتمہ کے لئے عالمی سطح پر تعاون کو فروغ دینا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ خواتین پر جسمانی، جذباتی، جنسی اور اقتصادی تشدد کے خلاف سخت اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں، خواتین کے خلاف تشدد کو ختم کرنا ہمارا مشترکہ مقصد ہونا چاہیے۔
کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ خواتین کے خلاف تشدد کا خاتمہ ہمارے معاشرہ کی ترقی کے لئے بھی انتہائی ناگزیر ہے، صوبے میں خواتین پر تشدد کے خلاف بھرپور قانون سازی کی جا رہی ہے۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ اور انہیں معاشرہ میں باوقار مواقعوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے، گورنر ہاؤس میں گورنر اینیشیٹو کے تحت آئی ٹی کورسز میں خواتین سر فہرست ہیں، خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے شب و روز کاوشیں بھی جاری ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
