Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ملک کو خطرات کا سامنا ہے، شیری رحمان

Now Reading:

ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ملک کو خطرات کا سامنا ہے، شیری رحمان

ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ملک کو خطرات کا سامنا ہے، شیری رحمان

پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ملک کو خطرات کا سامنا ہے۔

پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی کے زیر اہتمام پائیدار ترقی کانفرنس کا انعقاد ہوا، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ میں دل کی گہرائیوں سے ایس ڈی پی آئی کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ دوسری مرتبہ ہے کہ ایسی کانفرنس منعقد ہورہی ہے، مجھے لگتا ہے کہ ہمیں متبادل توانائی کے حوالے سے سب سے پہلے خود پر یہ چیزیں لاگو کرنی ہونگی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں سے ہمیں شروع کرنا ہے کہ ہم پلاسٹک بوتل کا استعمال ترک کریں، ہمیں رزیلئنس کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ خود کو تیار کرنا ہوگا۔

شیری رحمان نے کہا کہ 2022 کے سیلاب میں کئی لوگ گھروں سے محروم ہوگئے تھے، ان کی زندگی اب معمول پر آرہی ہے، تمام کام حکومت نہیں کرسکتی اس حوالے سے کچھ کام عوام نے بھی کرنا ہے۔

Advertisement

پیپلز پارٹی کی سینیٹر کا کہنا تھا کہ سماجی ذمہ داری کے تحت کمپنیوں کو ایسے حالات میں مدد کیلئے آنا ہوگا، میڈیا کے لوگوں کو اس ایوارڈ میں شامل کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں آج سموگ ہے آلودگی ہے آب و ہوا صحیح نہیں ہے، میڈیا میں آج یہ خبریں پہلے صفحے پر موجود ہیں، بھارت سے فصلیں جلانے سے یہ دھواں آرہا ہے لیکن ہمیں خود بھی سوچنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں آلودگی گاڑیوں کے باعث ہے، میرے خیال میں آلودگی ایک سیریل کلر ہے، ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ملک کو خطرات کا سامنا ہے، موسمیاتی تبدیلی سے اس قسم کی تباہی پہلے نہیں دیکھی تھی جو 2022 میں دیکھی۔

شیری رحمان نے مزید کہا کہ نومبرکے مہینے میں اس ہال میں ایئرکنڈیشنڈ لگے ہیں جو باعثِ تشویش ہے، دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہونگے، موسمیاتی تبدیلی سے ترقی پذیر ممالک زیادہ متاثر ہورہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر