
ملکی معیشت کو ٹیکنو معیشت میں تبدیل کرنا ضروری ہے، احسن اقبال
اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو ٹیکنو معیشت میں تبدیل کرنا ضروری ہے۔
احسن اقبال نے تقریب سے خطابکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کے لیے نوجوان نسل کو جدید علوم سے ہمکنار کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ نارووال کی یونیورسٹی میں 7 ہزار سے زائد طلبا زیر تعلیم ہیں، معاشی ترقی کے لیے ہمیں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانا ہوگا، نوجوان جدیدعلوم، تحقیق سےخود کو بہرہ مند کریں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، ملکی معیشت کو ٹیکنو معیشت میں تبدیل کرنا ضروری ہے، برآمدات کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News