Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسموگ کے پیش نظر لاہور کے پرائمری اسکول ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا حکم

Now Reading:

اسموگ کے پیش نظر لاہور کے پرائمری اسکول ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا حکم

اسموگ کے پیش نظر لاہور کے پرائمری اسکول ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا حکم

لاہور میں اسموگ کی شدت کے پیش نظر محکمہ ماحولیات نے لاہور کے اسکولز میں ایک ہفتے کی چھٹیوں کا حکم دے دیا۔

ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ کی جانب سے لاہور کے پرائمری اسکول ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا کردیا گیا ہے۔

ادارہ ماحولیات پنجاب کے مطابق لاہور میں نرسری سے پانچویں جماعت تک اسکولز بند رہیں گے، فیصلے کا اطلاق 4 نومبر سے 9 نومبر تک ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاہور کے تمام نجی و سرکاری اسکولز چھٹیاں دینے کے پابند ہوں گے، چھٹیوں میں مزید اضافے سے متعلق فیصلہ 9 نومبر کو ہوگا۔

Advertisement

ادارہ ماحولیات پنجاب نے مزید کہا کہ چھٹیاں دینے کا فیصلہ فضائی آلودگی میں اضافے کے پیش نظر کیا گیا، تاہم محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ باغوں کے شہر میں اسموگ کا راج برقرار ہے، صوبائی دارالحکومت میں اسموگ کی اوسط شرح خطرناک حد بھی پار کر گئی جس سے لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 778 تک پہنچ گیا، جس کی وجہ سے شہریوں کو سانس کے مسائل اور آنکھوں میں جلن کی شکایات عام ہیں۔

Advertisement

بھارت میں فصلوں کی باقیات جلانے سے اٹھنے والا شدید دھواں پاکستان میں داخل ہو رہا ہے، طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک پہن کر گھروں سے نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
کراچی؛ بچیوں سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزم کی تہلکہ خیز ابتدائی تفتیشی رپورٹ
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی تازہ ترین صورتحال کے اعدادوشمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر