نواز شریف اور مریم نواز آج لندن پہنچیں گے، اہم شخصیات سے ملاقاتیں متوقع
لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج لندن پہنچیں گے۔
میاں نواز شریف اور مریم نواز چند روز سے جنیوا میں مقیم تھے جس کے بعد اب دونوں رہنما آج لندن پہنچ رہے ہیں۔
مریم اورنگزیب اور شریف خاندان کے دیگر افراد بھی ان کے ہمراہ ہیں، نواز شریف اور مریم نواز کچھ دن لندن میں ہی قیام کریں گے۔
سابق وزیراعظم اور مریم نواز سہ پہر کو اپنی رہائش گاہ ایون فیلڈ ہاؤس پہنچیں گے، جہاں مسلم لیگ ن کے کارکنان قیادت کا استقبال کریں گے۔
دوران قیام نوازشریف اور مریم نواز کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
