پاکستانی ہمیشہ فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے، مریم نواز
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی ہمیشہ فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ظلم و زیادتی کے شکار فلسطینی بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برداری کو نہتے فلسطینیوں، بچوں اور خواتین کے قتل عام پر جاگنا ہوگا، فلسطینی عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری فلسطینیوں کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہے، پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کا حامی رہا ہے اور رہے گا۔
انکا کہنا تھا کہ پاکستان کی فلسطین پر پالیسی قائداعظم محمد علی جناح کے اصولی مؤقف کی عکاس ہے، پاکستانی ہمیشہ فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی اور آزادی کی نعمت سے سرفراز ہوں گے، دعا ہے اللہ تعالیٰ فلسطینی عوام کو غاصب اسرائیل کے ظلم و بربریت سے نجات عطا فرمائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
