
2025 میں حج ادا کرنے والے حجاج کرام کیلئے بڑی خوشخبری، حجاج کرام اب صرف 24 گھنٹے میں پاسپورٹس حاصل کر سکیں گے۔
اس حوالے سے ڈی جی پاسپورٹس کی جانب سے خصوصی ڈیسک قائم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی کے مطابق ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام ریجنل دفاتر میں خصوصی ڈیسک قائم کیے جائیں گے، جبکہ حجاج کرام کو یہ سہولت دنیا بھر میں قائم پاسپورٹ دفاتر میں بھی میسر آئے گی۔
مصطفی جمال قاضی نے مزید یہ بھی کہا کہ خصوصی کاؤنٹرز پر حجاج کرام کو ترجیحی بنیادوں پر ڈیل کیا جائے گا، حجاج کرام کو پاسپورٹس کی ڈلیوی 24 گھنٹوں میں یقینی بنائی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News