Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

Now Reading:

اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسحاق ڈار

اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بات چیت کے لیے دفتر خارجہ پہنچ گئے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے دفتر خارجہ آمد پر ایرانی وزیر خارجہ اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔

اس موقع پر اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ نے دو طرفہ تعلقات، مشرق وسطی کی صورتحال اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران پاک ایران وزرائے خارجہ نے دیرینہ تعلقات کے پس منظر میں دو طرفہ روابط، تجارت، توانائی اور بارڈر مینجمنٹ کے ذریعے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

پاک ایران وزرائے خارجہ نے تجارت سرمایہ کاری اور عوامی رابطوں کو فروغ دینے کے لیے عزم کا اعادہ کیا اور فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت کے عزم کا اظہار کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر