
سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنس نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان آثار قدیمہ، ماحولیات، دریائی نظام اور انڈس ڈیلٹا پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر آسٹریلین ہائی کمشنر نے کہا کہ میں نے بھنبھور کا دورہ کیا ہے، بھنبھور میں مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے، جبکہ مہمانوں کی کتاب میں محترمہ بینظیر بھٹو کے انگلش میں خوبصورت تاثرات لکھے ہوئے تھے۔
آسٹریلین ہائی کمشنر نے کہا کہ انڈس ڈیلٹا کی بہت شاندار تاریخ ہے، سندھ حکومت انڈس ڈیلٹا کا تحفظ کرے اور سمندری حیات کی نشونما اور آلودگی سے محفوظ رکھا جائے، جبکہ دریائے سندھ کا پانی انڈس ڈیلٹا میں جانے سے سمندر کو آگے بڑھنے سے روکنے کا قدرتی ذریعہ ہے۔
وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے ملاقات میں کہا کہ ہمیں دریائے سندھ کا زیریں علاقہ ہونے کی وجہ سے پانی کی کمی کا سامنا ہے، سمندر میں جتنا پانی جانا چاہیے اتنا ہمارے پاس دستیاب نہیں ہے، سندھ میں مختلف مذاہب کے لوگ محبت اور بھائی چارے کے ساتھ رہتے ہیں۔
آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنس نے کہا کہ میں ہاکی کا کھلاڑی ہوں اور ہاکی کھیلتا رہا ہوں، جبکہ دوسری جانب مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے صوبہ میں کافی کاہی گراؤنڈ بلیو ٹرف کے ساتھ قائم کئے ہیں، سندھ حکومت نے ہاکی کے فروغ کیلئے اچھی سرمایہ کاری کی ہے، ہاکی کی ترقی کے لئے سرمایہ کاری کے باوجودمثبت نتائج حاصل نہیں ہوئے۔
وزیراعلیٰ سندھ اور سٹریلین ہائی کمشنر نے پی پی پی موڈ کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ ایک کویتی کمپنی کے ساتھ این ای ڈی آئی ٹی پارک قائم کر رہے ہیں، سندھ حکومت کے بیشتر منصوبے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ پر چل رہے ہیں، سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے، جبکہ سولرلائیزیشن پروگرام کے تحت 20 ملین سولر سسٹم دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News