پی ٹی آئی ملک میں فساد چاہتی ہے، خواجہ آصف
اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ملک میں فساد اور عدم استحکام چاہتی ہے۔
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی انتشار کے ایجنڈے پر کام کررہی ہے جب کہ پی ٹی آئی ملک میں فساد اور عدم استحکام چاہتی ہے۔
وزیر دفاع کہتے ہیں کہ بشریٰ بی بی کا بیان مذموم مقاصد کے لیے ہے، سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے تاریخی تعلقات ہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی کال پہلے کی طرح ناکام ہوگی، پی ٹی آئی خیبرپختونخوا حکومت کو احتجاج کے لیے استعمال کرتی ہے، غلامی نامنظور کے نعرے لگانے والے اب امیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست دہرے معیار پر مبنی ہے، خیبرپختونخوا کے وسائل احتجاج کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں جب کہ علی امین گنڈاپور اسلام آباد پر لشکر کشی کرتے ہیں لیکن عوام پی ٹی آئی کی انتشاری سیاست کو مسترد کرچکی ہے۔
خواجہ آصف نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورت حال مخدوش ہے، علی امین گنڈاپور احتجاج کے بجائے صوبے میں قیام امن پر توجہ دیں۔
وزیر دفاع مزید کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی والے لاشیں چاہتے ہیں لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ پی ٹی آئی کو خیبرپختونخوا کی عوام سے کوئی ہمدردی نہیں جب کہ بانی پی ٹی آئی اپنے دورحکومت میں دہشت گردوں کو واپس لے کر آئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
