کراچی میں ترقیاتی کاموں اور روڈ کارپیٹنگ کے باعث مختلف سڑکیں بند کردی گئیں
کراچی میں ترقیاتی کاموں اور روڈ کارپیٹنگ کے باعث مختلف سڑکیں بند کردی گئی ہیں۔
ٹریفک پولیس کے مطابق قائد آباد سے ملیر ندی برج کی جانب جانے والا راستہ بند کردیا گیا، ٹریفک کو دوسرے روڈ پر ڈبل چلایا جارہا ہے جبکہ مرتضیٰ چورنگی کو بھی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے، چھوٹی ٹریفک کو دوسرے روڈ پر ڈبل چلایا جارہا ہے۔
اس کے علاوہ ہیوی ٹریفک کو لانڈھی 89 کی طرف سے بھیجا جارہا ہے، مختلف مقامات پر روڈ کارپیٹنگ کی جارہی ہے، تاہم ٹریفک پولیس موجود ہے متبادل راستوں سے ٹریفک کو رواں دواں کر رہے ہیں۔
ٹریفک پولیس نے بتایا ہے کہ خیابان راحت اتحاد لائٹ سگنل بھی ترقياتی کام کے باعث بند کردیا گیا ہے، ٹریفک کو خیابان راحت سے عائشہ مسجد کی طرف اور خیابان محافظ سے اتحاد کی طرف ڈبل چلایا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
