وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز کیلئے حد رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کردی
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کی ذمہ داری پولیس پر عائد ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے 51 ویں اسپیشلائیڈ ٹریننگ پروگرام کے انیشل کمانڈ کورس کے اے ایس پیز کی ملاقات ہوئی، یہ ملاقات اسٹڈی دورے کا حصہ ہوتی ہے۔
مراد علی شاہ کے ساتھ چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، سیکریٹری داخلہ اقبال میمن، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، انسپیکٹر جنرل پولیس غلام نبی میمن بھی ملاقات میں شریک تھے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آپ محکمہ پولیس میں اپنے کیریئر کا آغاز کر رہے ہیں، پولیسنگ ایک اہم ادارہ ہے، عوام کی جان و مال کی حفاظت کی ذمہ داری پولیس پر عائد ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ کو فیلڈ میں عوام کے ساتھ بہتر رویہ اور دیانتداری سے کام کرنا ہے، میری دعا ہے آپ اپنے کیریئر میں کامیاب ہوں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ نے نوجوان پولیس افسران کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں پولیس کی بھرتی خالصتاً میرٹ پر ہوتی ہے، ہم نے پولیس کو جدید آلات، اسلحہ اور اچھی تنخواہ سے مستحکم کیا ہے، صوبے میں امن امان کی بحالی میں پولیس کی بڑی قربانیاں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
