Advertisement
Advertisement
Advertisement

توہین آمیز مواد پھیلانے والی ویب سائٹس اور ایپلی کیشنز بند کی جائیں، طاہر اشرفی

Now Reading:

توہین آمیز مواد پھیلانے والی ویب سائٹس اور ایپلی کیشنز بند کی جائیں، طاہر اشرفی

توہین آمیز مواد پھیلانے والی ویب سائٹس اور ایپلی کیشنز بند کی جائیں، طاہر اشرفی

فیصل آباد: پاکستان علمائے کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ توہین آمیز مواد پھیلانے والی ویب سائٹس اور ایپلی کیشنز بند کی جائیں۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں انار کی پھیلانے والے ملک دشمن ہیں، سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد کی روک تھام اشد ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیک نیوز، غلط معلومات کے ذریعے لوگوں کو گمراہ کیا جارہا ہے، شریعت میں حلال اور حرام کا طریقہ سب کے لیے یکساں ہے۔

چیئرمین علمائے کونسل کا کہنا ہے کہ توہین آمیز مواد پھیلانے والی ویب سائٹس، ایپلی کیشنز کو بند کیا جائے، ڈیجیٹل دہشت گردی کے پھیلاؤ کو روکنا ہوگا، توہین مذہب توہین رسالت کرنے والی ایپ پر پابندی لگائی جائے۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ افسوس کی بات ہے ماضی میں اس پرعملدرآمد نہیں ہوا، پی ٹی اے نے ایک ہزار ایپ کو بلاک کیا ہے، 400 سے زائد لوگ توہین رسالت، توہین مذہب کی وجہ سےجیل جا چکے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ایک طبقہ جس کا مطلب ہی بدامنی پھیلانا ہے، رات ایک پلان بناکر سوتے ہیں پھرصبح اس پرعملدرآمد کرتےہیں، اس طبقہ کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔

علمائے کونسل کے چیئرمین نے مزید کہا کہ ایمبولینس میں اگر بارود بھر کر اڑا دیا جائے تو جائز ہوجائے گا، وی پی این کے ذریعے غیر شرعی کام کیا جائے وہ جائز ہے کیا؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر