پی ٹی آئی احتجاج؛ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور میں سخت جملوں کا تبادلہ
اسلام آباد میں آج ہونے والے پی ٹی آئی کے احتجاج کی قیادت کون کرے گا؟ اس حوالے سے بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور میں لڑائی ہوگئی، دونوں میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔
ذرائع کے مطابق پارٹی میں احتجاج کے معاملے پر اختلافات کھل کر سامنے آچکے ہیں، آج صبح ساڑھے 11 بجے بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور کے درمیان احتجاج میں حصہ لینے پر تکرار ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ بشریٰ بی بی پشاور سے احتجاج کو لیڈ کرنا چاہتی ہیں جبکہ علی امین گنڈا پور کہہ رہے ہیں بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔
ذرائع کے مطابق لڑائی کے بعد بشریٰ بی بی اپنی گاڑی میں بیٹھی رہیں جبکہ علی امین گنڈا پور واپس اپنے گھر چلے گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
