متحدہ عرب امارات؛ پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندی کے حوالے سے میڈیا رپورٹس مسترد
دبئی: متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارت خانے نے پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندی کے حوالے سے میڈیا رپورٹس مسترد کردیں۔
متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندیوں کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی رپورٹس درست نہیں۔
پاکستانی سفارت خانے نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کے ساتھ ویزا پابندیوں کے حوالے سے کوئی دستاویزات شیئر نہیں کی گئیں۔
سفارت خانے کا کہنا تھا کہ پاکستان کے متحدہ عرب امارات کے ساتھ خوشگوار مضبوط تعلقات ہیں، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی حکومتیں تمام معاملات کو آفیشل ذرائع اور مثبت بات چیت سے حل کرنے پر یقین رکھتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفارت خانہ متحدہ عرب امارات میں تمام پاکستانیوں کے مفادات کا تحفظ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
سفارت خانے کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی سفارت خانہ متحدہ عرب امارات کے حکام کے ساتھ مل کر برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کام کرتا رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
