Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی کا احتجاج سانحہ 9 مئی سے کم نہیں تھا، شرجیل میمن

Now Reading:

پی ٹی آئی کا احتجاج سانحہ 9 مئی سے کم نہیں تھا، شرجیل میمن
شرجیل میمن

پی ٹی آئی کا احتجاج سانحہ 9 مئی سے کم نہیں تھا، شرجیل میمن

وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا موجودہ احتجاج سانحہ 9 مئی سے کم نہیں تھا۔

صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دو دن سے جو کچھ ملک میں ہورہا ہے وہ افسوسناک ہے، احتجاج کے دوران جو کچھ ہوا اس نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں، وزیر داخلہ نے پی ٹی آئی کی لاشوں کی خواہش پوری نہیں ہونے دی۔

انہوں ںے کہا کہ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا کی پوری سرکاری مشینری استعمال کی، کےپی کے ایم این ایز نے کہا ہمیں وزیراعلیٰ نے پیسے دیے تھے، کےپی ایم این ایز کو گاڑیاں بھرنے کیلئے علی امین گنڈاپور نے پیسے دیے، سمجھتاہوں انکو حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ احتجاج میں علی امین گنڈا پور نے سرکاری مشینری استعمال کی، آپ کو ریلیف چاہیے تو عدالتوں سے لیں، ایسا کبھی نہیں دیکھا ہے کسی نے قانون کی رٹ کو چیلنج کیا ہو۔

وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ رینجرز کے جوانوں پر گاڑی چڑھا کر انہیں شہید کیا گیا، وفاقی حکومت نے بہت صبر اور تحمل کا مظاہرہ کیا۔

Advertisement

انکا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی سے دوہاتھ آگے ہیں، بشریٰ بی بی نے منفی سیاست کی، گنڈا پور اور بشریٰ بی بی نے احتجاج کی قیادت کی، بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ عوام کے جذبات ابھارتی رہی، بانی پی ٹی آئی کہتے تھے میری اہلیہ غیرسیاسی ہیں پر وہ سیاسی نکلیں، کہتی تھیں بانی پی ٹی آئی کو رہا کیے بغیر نہیں جاؤں گی۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ آپریشن شروع ہوتے ہی بشریٰ بی بی فرار ہوگئیں، پنجاب پولیس پر حملے کیے گئے، اہلکاروں کو یرغمال بنایا گیا، پی ٹی آئی ہمیشہ پاکستان کو ڈی ریل کرنے کی کوشش کرتی ہے، اہم مواقع پراحتجاج کی کال دینا اچھی روایت نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشتگردی کیخلاف متحد حکمت عملی؛ لکی مروت میں عسکری و سول قیادت کا مشترکہ عزم
سنگجانی جلسہ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
سکھر: پولیس کے مختلف مقابلے، تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد
پاکستان دوسری ابھرتی معیشت قرار، نئے اعداد وشمار نے عالمی اعتماد کی تصدیق کردی
کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان
2025 کا پہلا سپر مون کل آسمان پر جلوہ گر ہوگا، عام چاند سے 13 فیصد زیادہ روشن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر