
اپٹما کا مقامی سپلائی کے لیے ایکسپورٹ مینوفیکچرنگ میں زیرو ریٹنگ کی بحالی کا مطالبہ
اسلام آباد: اپٹما نے حکومت سے مقامی سپلائی کے لیے ایکسپورٹ مینوفیکچرنگ میں زیرو ریٹنگ کی بحالی کا مطالبہ کردیا۔
چیئرمین اپٹما کامران ارشد کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اسپیننگ انڈسٹری کا 40 فیصد پالیسی میں عدم مساوات کے باعث بند ہوگیا جب کہ مقامی ٹیکسٹائل مینوفیکچررز کو 18 فیصد سیلز ٹیکس کا سامنا اور درآمدات کو چھوٹ حاصل ہے۔
چیئرمین اپٹما نے کہا کہ پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری تباہی کے خطرے سے دوچار ہے اور لاکھوں لوگوں کا روزگار خطرے میں پڑگیا ہے۔
چیئرمین اپٹما کہتے ہیں کہ پاکستان میں توانائی کی قیمتیں حریف ممالک کے مقابلے میں دگنی ہیں جب کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری مشکلات کا شکار ہے۔
کامران ارشد نے کہا کہ اپٹما ٹیکسٹائل انڈسٹری کی تباہی روکنے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتی ہے، ٹیکسٹائل ایکسپورٹس کو زیادہ ٹیکس اور جی ایس ٹی ریفنڈز میں تاخیر سے خطرہ ہے۔
چیئرمین اپٹما نے پاکستان کے صنعتی شعبے کے تحفظ کے لیے ساختی اصلاحات کا مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور فوری پالیسی اصلاحات کا مطالبہ کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News