
بیرون ملک دورہ مکمل؛ نواز شریف اور مریم نواز وطن واپس پہنچ گئے
لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بیرون ملک کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے۔
سربراہ مسلم لیگ ن میاں نواز شریف ایک سال چار روز بعد دوبارہ بیرون ملک دورے پر روانہ ہوئے تھے، نواز شریف نے 25 اکتوبر کو لاہور ایئر پورٹ سے دوبئی کے لیے اڑان بھری، نواز شریف ایمرٹس ایئر لائن کی لاہور پرواز ای اے 625 سے روانہ ہوئے تھے۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف نے دوبئی سے لندن، امریکہ و یورپ کا دورہ کیا، تاہم نواز شریف پانچ ملک کے دورے کے بعد آج لاہور واپس آگئے۔
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز 7 نومبر کو جنیوا کے لئے روانہ ہوئیں، مریم نواز لاہور سے خصوصی طیارے سے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا پہنچی تھیں جہاں انہوں نے پیرا تھائیرائیڈ کی شکایت کے باعث طبی معائنہ کروایا۔
جنیوا میں کچھ دن قیام کے بعد وزیراعلیٰ مریم نواز لندن آئی تھیں، انکا بیرون ممالک کا دورہ تقریباً ایک ہفتے پر مشتمل تھا جس میں توسیع کی گئی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف گیارہ روز سوئیٹزر لینڈ اور برطانیہ گزارنے کے بعد واپس خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہچ گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News