Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ اور روسی سفیر کا دوطرفہ تجارت بڑھانے پر اتفاق

Now Reading:

وزیراعلیٰ سندھ اور روسی سفیر کا دوطرفہ تجارت بڑھانے پر اتفاق
وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ اور روسی سفیر کا دوطرفہ تجارت بڑھانے پر اتفاق

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور روس کے سفیر البرٹ خوریف نے دوطرفہ تجارت بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے روس کے سفیر البرٹ خوریف کی ملاقات ہوئی جس میں رشین الیکٹرک بسز کراچی میں لانے پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رشین قونصل جنرل سے اچھی کوآرڈینیشن ہے، روس سے تعلقات بہتر سے بہتر اور مستحکم ہو رہے ہیں، ہم روس کے ساتھ صحت، تعلیم اور ثقافت پر تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں روس نے کراچی میں اسٹیل مل لگائی تھی، ہم چاہتے ہیں کہ اسٹیل مل کو دوبارہ بحال کروائیں جس کے لئے رشین ایمبیسی مدد کرے۔

دوسری جانب رشین سفیر کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے روس اور پاکستان کے ماہرین آن لائن اسٹیل مل کی بحالی پر تبادلہ خیال کریں گے، آن لائن تبادلہ خیال کے بعد روس کے وفد اسٹیل مل کا دورہ کرے گا۔

Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ نے تجویز دی ہے کہ اسٹیل مل کا نیا پلانٹ لگایا جائے تو بہتر ہوگا، اسٹیل مل چلنے سے معیشت کا استحکام ہوگا اور روزگار بڑھے گا، اسٹیل مل سندھ کی عوام کو شہید بھٹو کا تحفہ ہے جس کو ہم چلانا چاہتے ہیں،اسٹیل مل کے ملازمین جو بہت پریشان ہیں ان کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے رشین کمپنیز کے ساتھ ڈپلومیٹ چینل کے ذریعے بات چیت آگے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا اور کہا کہ محکمہ ثقافت سندھ رشین کلچر اٹیچ کے ساتھ کوآرڈینیشن کرے گی۔

سفیر البرٹ خوریف نے کہا کہ رشین حکومت سندھ میں کلچرل سینٹر قائم کر کے ثقافتی ورثہ بڑھانا چاہتی ہے۔

ملاقات میں روس کے قونصل جنرل آندرے فیڈروف، تھرڈ سیکریٹری پاول ایمانوف اور مس ایکٹرینا زیگچ شریک تھے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ سیکریٹری عبدالرحیم شیخ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عراقی فضائیہ کے کمانڈر پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے معترف
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ
جلالپورپیروالا: پرائیویٹ کشتی الٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی
کراچی: گلستان جوہر میں تین خواتین کا لرزہ خیز قتل، بچی سمیت تین افراد زخمی
آئی ایم ایف کیساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ کیلئے شیڈول طے پا گیا
قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 77ویں برسی پر مزارِ قائد پر تقریب، وزیراعلیٰ سندھ کی حاضری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر