Advertisement
Advertisement
Advertisement

معاشی استحکام کیلئے پبلک پرائیویٹ شراکت داری اہم ثابت ہوگی، احسن اقبال

Now Reading:

معاشی استحکام کیلئے پبلک پرائیویٹ شراکت داری اہم ثابت ہوگی، احسن اقبال
احسن اقبال

حکومت کے پاس بانی پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا انتظامی اختیار نہیں، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ معاشی استحکام کیلئے پبلک پرائیویٹ شراکت داری اہم ثابت ہوگی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بہتر گورننس کے فروغ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جی ایس پی پلس پروگرام نے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ کیا ہے، ٹیکسٹائل، چمڑے کے سامان اور زرعی مصنوعات کے شعبے کو فائدہ پہنچایا ہے۔

 احسن اقبال نے کہا کہ ٹیکسٹائل یورپی یونین کو پاکستانی برآمدات کی ریڑھ کی ہڈی ہے، جی ایس پی پلس کے تحت بڑھتی برآمدات نے روزگار کے مواقع پیدا کیے اور غربت میں کمی لائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین اور پاکستان کی بات چیت ماحولیاتی معیارات اور گورننس اصلاحات پر مرکوز ہے، پاکستان کو ٹیکنالوجی اور ہنر کی ترقی کے لیے یورپی یونین کی تجارتی پالیسی سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ یورپی یونین کے ساتھ تجارتی شراکت داری پاکستان کے لیے اہم ہے، جبکہ جی ایس پی پلس پروگرام اقتصادی ترقی، گورننس اور تجارتی تعلقات کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تجارت، سول سوسائٹی اور بین الاقوامی برادری کے درمیان تعاون ضروری ہے تاکہ اس پروگرام کی مکمل صلاحیت کو یقینی بنایا جا سکے، حکومت کے پائیدار ترقیاتی ایجنڈے میں تجارت اور ایکسپورٹس کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔

 احسن اقبال نے کہا کہ پائیدار معاشی استحکام کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ 5 ایز فریم ورک میں ایکسپورٹ، انرجی، ایکویٹی، ای پاکستان اور انوائرمنٹ شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے، جی ایس پی پلس سے یورپی منڈیوں کیلئے پاکستان کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے پاکستان کی معیشت کونقصان پہنچا۔

 احسن اقبال کا یہ بھی کہنا تھا کہ مستقبل میں 2022 جیسے سیلاب سے نمٹنے کیلئے منصوبہ بندی کرناہوگی، پاکستان کی برآمدات میں اضافے کیلئے وسیع مواقع موجودہیں، جبکہ ملکی برآمدات میں اضافے کیلئے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔

 احسن اقبال نے مزید یہ بھی کہا کہ ملک میں قابل تجدید توانائی کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، جی ایس پی پلس پرعملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے جلدٹاسک فورس قائم کی جائے گی، برآمدات پر مبنی معیشت سے ہی پائیدار ترقیاتی کے اہداف کاحصول ممکن ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر