احتجاج ہر کسی کا حق ہے اس پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے، خورشید شاہ
پیپلز پارٹی کے سینئررہنما سید خورشید شاہ نے کہا کہ احتجاج ہر کسی کا حق ہے اس پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے، لیکن پُرامن احتجاج ہو ریاست پاکستان کو نقصان نہیں ہونا چاہیئے۔
پیپلز پارٹی کے سینئررہنما سید خورشید شاہ نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ظاہر ہے PTI کارکن بانی پی ٹی آئی کی بات کو زیادہ مانتے ہیں، احتجاج میں لا اینڈ آرڈر کا اشو ہے انسانی جانوں کا نقصان نہیں ہونا چاہیے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ پولٹیکل پارٹی کوسوچنا چاہیے جو احتجاج کر رہے ہیں اس کا نقصان عوام کو ہوتا ہے، ان کے اپنے صوبے میں اتنا بڑا نقصان ہوا ہے اور وفاق پر چڑہائی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کے صوبے میں جو نقصان ہوا ہے اس کا کوئی نعم البدل نہیں ہے، ابھی تک 90 سے زیادہ لوگ شہید ہوئے ہیں، اپنے صوبے میں امن نہیں یہ دوسرے صوبے کا امن خراب کر رہے ہیں۔
خورشید شاہ نے یہ بھی کہا کہ اب یہ لوگوں کو سوچنا چاہیے یہ کہا کرنا چاہتے ہیں، میں نے ہمیشہ پارلیمنٹ کے اندر موٹر وے پر بات کی جب سے بننا شروع ہوئے۔
خورشید شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ موٹروے کراچی سے پشاور تک بننا چاہیے معیشت کا دارومدار امپورٹ ایکسپورٹ سے ہے، افسوس کی بات ہے کراچی اور بلوچستان سے جو اکنامک ایکٹیویٹی شروع ہوسکتی ہے وہاں موٹروے نہیں بنا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
