Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک افغان سرحد پر خارجی دہشت گردوں کی در اندازی کی کوشش ناکام، 3 دہشت گرد جہنم واصل

Now Reading:

پاک افغان سرحد پر خارجی دہشت گردوں کی در اندازی کی کوشش ناکام، 3 دہشت گرد جہنم واصل
پاک افغان سرحد پر خارجی دہشت گردوں کی در اندازی کی کوشش ناکام، 3 دہشت گرد جہنم واصل

پاک افغان سرحد پر خارجی دہشت گردوں کی در اندازی کی کوشش ناکام، 3 دہشت گرد جہنم واصل

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر خارجی دہشت گردوں کی در اندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان سرحد پر خارجی دہشت گردوں کی جانب سے در اندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ 25 اور 26 نومبر کی رات سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے گروہ کی جانب سے در اندازی کی کوشش کو ناکام بنایا ہے۔

ترجمان پاک کے مطابق خوارج کا گروہ شمالی وزیرستان میں حسن خیل کے علاقے سے پاک افغان انٹرنیشنل بارڈر پار کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

Advertisement

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان افغان عبوری حکومت سے مسلسل بارڈر مینجمنٹ کا تقاضا کرتا چلا آیا ہے، توقع ہے افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں بخوبی ادا کرے گی۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ توقع ہے کہ افغان حکومت خارجیوں کی جانب سے اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے گی۔

ترجمان پاک نے مزید کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر