عطا تارڑ نے علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی کو بھگوڑا قرار دے دیا
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی کو بھگوڑا قرار دے دیا۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرار ہونے والوں کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے، یہ اپنے لیڈر کو رہا کروانے آئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ کارکنوں کو گرفتار کروا کر خود بھاگ گئے، ثبوت موجود ہیں، انہوں نے ریڈ زون سے داخل ہو کر پارلیمنٹ ہاؤس پر حملہ کرنا تھا۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا اسلام آباد کو ٹیک اوور کرنے کا پلان تھا، ثبوت مٹانے کے لیے کنٹینر کو خود آگ لگائی، ان کے سارے منصوبے خاک میں مل گئے، یہ فائنل نہیں مس کال تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
