
پاکستان بین العقائد ڈائیلاگ، مفاہمت کے فروغ کے لیے پر عزم ہے، چیئرمین سینیٹ
قائم مقام صدر مملکت یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور تمام 6 بلز پر دستخط کر دیے، جس کے بعد تمام بلز قانون بن گئے۔
ذرائع کے مطابق قائم مقام صدر مملکت نے آرمی ایکٹ ترامیمی بل، نیوی ایکٹ ترامیمی بل، ایئر فورس ایکٹ ترامیمی بل پر دستخط کیے۔
ذرائع نے بتایا کہ یوسف رضا گیلانی نے پریکسٹس اینڈ پروسیجر بل سمیت سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی تعداد میں اضافے کے بلز پر بھی دستخط کر دیے۔
مزید پڑھیں: آرمی ایکٹ اور سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کا بل قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی منظور
ذرائع کے مطابق قائم مقام صدر کے دستخطوں کے بعد تمام 6 بلز قانون بن گئے، فوری نافذالعمل ہوں گے، تاہم تمام 6 بلز گزٹ آف پاکستان میں شائع کرنے کے لئے بھیج دیے گئے۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ نے تمام 6 بلز پیر کی رات منظور کیے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News