 
                                                      مری میں ایئرکوالٹی کی صورتحال بہتر؛ اسکولز و کالجز کھول دیے گئے
مری میں ایئر کوالٹی کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد پنجاب حکومت نے سرکاری و نجی اسکولز اور کالجز کھول دیے۔
اس حوالے سے ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع مری میں قائم اسکولز و کالجز کو بندش سے استثنیٰ دے دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مری میں ایئر کوالٹی انڈکس کم ہے، کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر مری کو آگاہ کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 