Advertisement
Advertisement
Advertisement

12 ویں دفاعی نمائش آئیڈیاز رواں ماہ کراچی میں منعقد ہوگی

Now Reading:

12 ویں دفاعی نمائش آئیڈیاز رواں ماہ کراچی میں منعقد ہوگی
12 ویں دفاعی نمائش آئیڈیاز رواں ماہ کراچی میں منعقد ہوگی

12 ویں دفاعی نمائش آئیڈیاز رواں ماہ کراچی میں منعقد ہوگی

 آئیڈیاز نمائش کا 12واں ایڈیشن آئیڈیاز 2024 کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے جا رہا ہے، یہ  ایک دو سالہ ایونٹ ہے اور اس کی آخری نمائش 2022 میں منعقد ہوئی تھی۔

آئیڈیاز 2024 کی 4 روزہ نمائش میں متعدد سرگرمیاں شامل ہوں گی، جس میں افتتاحی تقریب، دفاعی صنعتوں پر سیمینار اور میٹنگز منعقد کی جائیں گی، اس کے علاوہ نشان پاکستان سی ویو پر کراچی شو کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

آئیڈیاز میں دنیا بھر کے نمائش کنندگان اپنی دفاعی مصنوعات اور ساز و سامان پیش کرتے ہیں، جبکہ آئیڈیاز IDEAS (2024) جو پاکستان کے لیے ایک بہت فائدہ مند ایونٹ ہے۔

 یہ نمائش نہ صرف پاکستان کی دفاعی صنعت کو عالمی سطح پر دکھانے کا ایک اہم موقع فراہم کرتی ہے، بلکہ اس سے پاکستان کی اسٹریٹیجک پوزیشننگ اور دفاعی صلاحیتوں کو بھی دنیا کے سامنے لایا جاتا ہے۔

 ہر دو سال بعد ہونے والی یہ نمائش پاکستان کے لیے ایک پلیٹ فارم ہے جہاں وہ اپنے مقامی دفاعی مصنوعات کو دنیا کے سامنے پیش کر سکتا ہے،  اور بین الاقوامی پارٹنرز کے ساتھ تعاون کے مواقع بھی حاصل کرتا ہے​

Advertisement

آئیڈیاز 2024 کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس سے پاکستان کی دفاعی برآمدات میں اضافہ ہوتا ہے، جو ملک کی معیشت کو مزید مستحکم کرتا ہے۔ غیر ملکی وفود اور دفاعی ٹیکنالوجی فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ نیٹ ورکنگ اور کاروباری مواقع حاصل ہوتے ہیں، جو پاکستان کے دفاعی شعبے کو جدید بنانے اور نئے شراکت داریوں کے قیام میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

 یہ نمائش نہ صرف کاروبار کو فروغ دیتی ہے، بلکہ ٹیکنالوجی کی منتقلی اور دفاعی مینوفیکچرنگ کو بھی تیز کرتی ہے​، اس طرح پاکستان کے لیے ایک اہم اقتصادی اور اسٹریٹیجک ایونٹ ہے

 آئیڈیاز جو نہ صرف دفاعی صنعت کو، بلکہ ملک کی مجموعی ترقی کو بھی مستحکم طور پر آگے بڑھانے میں مدد دے گا۔

سال 2000 سے مسلسل کامیابی کی داستان بننے والی  IDEAS کا یہ سال ممکنہ طور پر شرکا کی تعداد کے لحاظ سے تمام سابقہ ایڈیشنز کو پیچھے چھوڑ دے گا۔

کراچی ایکسپو سینٹر میں 19 سے 22 نومبر تک دفاعی نمائش آئیڈیاز کا انعقاد ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کے ڈبلیو اینڈ ایس سی کے شکایاتی سیل کے قیام کو ایک سال مکمل، میئر کراچی کا اصلاحات جاری رکھنے کا عزم
اس بار حج اخراجات کتنے ہونگے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں ، پیکجز کا اعلان کر دیا گیا
وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی
ترقی نہ ملنے کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار سینئر پولیس افسر نے خودکشی کر لی
ترجمان دفتر خارجہ کا اسرائیل کے لیے عالمی عدالت انصاف کی ایڈوائزری کا خیر مقدم
پاک فضائیہ کی بنیادرکھنےمیں پولینڈ کا اہم کردار ہے، اسحاق ڈار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر