9 مئی کے کیسز کا جلد فیصلہ کیا جائے؛ عطا تارڑ کا مطالبہ
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے 9 مئی کے کیسز کا جلد فیصلہ دینے کا مطالبہ کردیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے حملوں کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں، ایک جماعت نے منظم سازش کے ذریعے 9 مئی کے حملے کیے جب کہ پی ٹی آئی عہدیداروں کو 9 مئی کے لئے ہدایات دی گئیں۔
وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے حساس تنصیبات پر حملے کیے، شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی، 9 مئی کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ویڈیوز موجود ہیں، پی ٹی آئی نے پاکستان کے خلاف آئی ایم ایف کو خطوط لکھے۔
عطا تارڑ کہتے ہیں کہ پاکستان ہے تو سیاسی جماعتیں ہیں، پی ٹی آئی نے اپنی انا کی تسکین کے لئے حملے کیے جب کہ 9 مئی سے متعلق کچھ ایسے شواہد ہیں جو اس سے قبل سامنے نہیں آئے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ ان کو پُرامن طریقے سے روکا گیا، ان کا مقصد لاشیں گرانا تھا، ایسے حملے خوارج کرتے ہیں جب کہ سازش اور پلان کرکے 9 مئی کے حملے کیے گئے، 9 مئی کے حملوں میں ان کے سرکردہ رہنما ملوث تھے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ یاسمین راشد، عثمان ڈار اور شہریار آفریدی کیا ان کے لوگ نہیں تھے؟، ان کو ہدایات تھیں کہ اہداف پر پہنچ کرجلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کرنی ہے۔ ان کی آڈیو سامنے ہیں، شہریار آفریدی کہہ رہے تھے کہ جی ایچ کیو جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ یاسمین راشد گاڑی پر بیٹھ کرکہہ رہی تھیں کہ جناح ہاؤس جانا ہے، جو کہتے تھے ہم حملوں میں نہیں تھے تو کیا وہ جن بھوت تھے؟، ان لوگوں نے دکانوں میں توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ حملہ آور ڈنڈوں سے لیس تھے، چیخ چیخ کر کہتے تھے کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز لاؤ۔ مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے کیسز کا جلد فیصلہ کیا جائے، 9 مئی کو حملہ آوروں نے دشمن کا خواب پورا کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
