Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد کے امن و امان کو خراب کرنے والے ہر شخص کو گرفتار کرنا ہے، محسن نقوی

Now Reading:

اسلام آباد کے امن و امان کو خراب کرنے والے ہر شخص کو گرفتار کرنا ہے، محسن نقوی
اسلام آباد کے امن و امان کو خراب کرنے والے ہر شخص کو گرفتار کرنا ہے، محسن نقوی

اسلام آباد کے امن و امان کو خراب کرنے والے ہر شخص کو گرفتار کرنا ہے، محسن نقوی

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد کے امن و امان کو خراب کرنے والے ہر شخص کو گرفتار کرنا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی علی الصبح  پولیس فورس کا حوصلہ بڑھانے پولیس لائنز پہنچ گئے، جہاں انہوں نے قیام امن کیلئے اسلام آباد پولیس  کی جانفشانی کی تعریف کی۔

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پولیس لائنز میں پولیس  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 24 نومبر کو بیلاروس کا وفد اور 25 نومبر کو بیلاروس کے صدر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں، اس کے پیش نظر ہم نے  اسلام آباد شہر کو ہر صورت محفوظ رکھنا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پولیس فورس نے اسلام آباد کو محفوظ رکھنے کے لیے ایک ٹیم کی طرح مل کر کام کرنا ہے اور اسے یقینی بنانا ہے، اس بار اسلام آباد میں قانون ہاتھ میں لینے والے کسی بھی شخص کو واپس  نہیں جانے دینا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں آپ اور آپ کی زندگیاں  بہت عزیز ہیں، دوران ڈیوٹی آپ نے تمام حفاظتی سامان پہننا ہے  اور پوری احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہیں، پولیس فورس نے ہیلمٹ اور حفاظتی جیکٹس پہن کر فرائض سرانجام دینے ہیں۔

Advertisement

محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے، اس بار کسی کو وفاقی دارالحکومت میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔

محسن نقوی نے مزید یہ بھی کہا کہ امن وامان کو قائم رکھنے اور شہریوں کی جان و املاک کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، آئی جی اسلام آبادپولیس ۔ چیف کمشنر اسلام آباد۔ ڈی آئی جی اسلام آبادپولیس اور  پولیس افسران کی بڑی تعداد  اس موقع پر موجود تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر