
کراچی، مختلف علاقوں میں رینجرز اور کسٹمز کی مشترکہ کارروائیاں، 9 ملزمان گرفتار
رینجرز اور کسٹمز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں مشترکہ کارروائیاں کرکے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق تفصیلات کے مطابق کارروائیاں منگھوپیر، میانوالی کالونی اور پیر آباد پختو ن مارکیٹ میں کی گئیں۔ پیر آباد پختون مارکیٹ بنارس آریانا بس اڈے سے 7 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزمان سے بڑی مقدار میں نان کسٹم پیڈ اشیاء برآمد ہوئیں۔ نان کسٹم پیڈ اشیاء میں خشک دودھ، سگریٹ،چائنہ نمک ،گاڑیوں کے بال بیرنگ اور بال بیرنگ برش شامل ہیں۔برآمد سامان کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔
منگھوپیر میانوالی کالونی میں ایک مشکوک کنٹینرسے تلاشی کے دوران 2 ملزمان عجب لحان اور گل بدین کو گرفتارکیا گیا۔
کنٹینر سے 16800 کلو گرام نان کسٹم پیڈ چھالیہ کے 141 کارٹن برآمد ہوئے۔3135 کلو گرام رجنی کے 420 کارٹن، 38 کارٹن پیپسی چھالیہ بھی برآمد ہوئی۔برآمد سامان کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔
گرفتار ملزمان کو بمعہ برآمد شدہ نان کسٹم پیڈ چھالیہ مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیاہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News