Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمیں اپنے بچوں کو آزادی کے ساتھ تحفظ فراہم کرنا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

Now Reading:

ہمیں اپنے بچوں کو آزادی کے ساتھ تحفظ فراہم کرنا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی میں مختلف پانی کے منصوبے چین کے تعاون سے شروع کرنے جارہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی میں مختلف پانی کے منصوبے چین کے تعاون سے شروع کرنے جارہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو آزادی کے ساتھ تحفظ فراہم کرنا ہے، تاکہ نئی نسل ایک رتبے اور شان سے آگے بڑہ سکے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بچوں سے زیادتی کی روک تھام کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہر سال 19 نومبر کو بچوں سے زیادتی کی روک تھام کے عالمی دن منایا جاتا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ اس سال  ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، بچوں کے جنسی استحصال اور جنسی استحصال سے تحفظ کے لیے خطرات اور مواقع”  کے عنوان سے یہ عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دن کے منانے کا مقصد بچوں اور ان کے والدین میں استحال کے حوالے سے  بیداری پیدا کرنا، ہمیں اپنے معاشرے سے علم، شعور اور بیداری کے ذریعے درندگی اور حیوانیت کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

 وزیراعلیٰ سندھ  نے کہا کہ انسانی ترقی نے زندگی کو سہل بنایا ہے، وہیں بچوں کے تحفظ کے حوالے سے نئے چیلنجز بھی سامنے آئے ہیں، بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے قوانین کی ضرورت کے ساتھ جدید ٹیکنالوجیز کو ایک مؤثر ذریعہ بنایا جا سکتا ہے۔

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بچوں کو والدین اور اساتذہ جدید ٹیکنالوجیز کے درست استعمال تربیت فراہم کریں، معصوم بچوں  سے زیادتی کے خلاف روک تھام سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہوگی۔

 مراد علی شاہ نے کہا کہ ہماری حکومت بچوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتی ہے اور اس ضمن میں تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، ہم جدید ٹیکنالوجیز کے ذریعے بچوں کے تحفظ کے لیے نئے اقدامات کا آغاز کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت بچوں کو ہر قسم کے استحصال اور تشدد سے محفوظ رکھنے کے لیے کوشاں ہے، جبکہ ہمارے بچے پاکستان کا شاندار مستقبل ہیں اور مستقبل کی منصوبہ بندی کرنے میں والدین اور درسگاہیں اپنا کردار ادا کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت پر دو ماہ کی پابندی عائد
وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کی شاندار تقریب، اقلیتوں کے حقوق اور خدمات کو خراجِ تحسین
ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، بلوچستان میں بیلاروس کے اشتراک سے ٹریکٹر اسمبلی پلانٹ قائم ہوگا
کراچی سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری، 50 ایکڑ سے زائد زمین واگزار
آئی سی ٹی برآمدات میں زبردست اُڑان، 24.6 فیصد تجارتی سرپلس کا اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر