
وزیراعلیٰ پنجاب کا ویکسینیشن مہم کے دوران پولیو ٹیموں کا تحفظ یقینی بنانے کا حکم
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت بدعنوانی کے ناسور کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کے لئے پر عزم ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اینٹی کرپشن ڈے پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کرپشن صرف اخلاقی زوال نہیں، قوم کی ترقی کا قاتل ہے، کرپشن نہ صرف قومی وسائل کو نقصان پہنچاتی ہے بلکہ عوام کے اعتماد کو بھی متزلزل کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ روز اول سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی ہے، ہر قسم کی بدعنوانی کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ کسی بھی سطح پر بدعنوانی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، گورننس کے نظام میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے کے پی آئیز متعارف کروائے ہیں، کے پی آئیز سسٹم نے حکومتی افسران کو مزید مستعداور متحرک بنایا عوامی خدمات میں بہتری آئی ہے۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت بدعنوانی کے ناسور کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کے لئے پر عزم ہے، ہماری منزل بدعنوانی سے پاک، ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے کو کرپشن کی لعنت سے پاک کرنے میں ہر فرد اپنا کردار ادا کرے، شفافیت، دیانتداری اور میرٹ کا فروغ اجتماعی ذمہ داری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News