
چار روزہ سترھویں عالمی اردو کانفرنس کا چوتھا روز
شہر قائد میں جاری چار روزہ سترھویں عالمی اردو کانفرنس کا آج چوتھا روز ہے۔
کانفرنس میں آج انیس سیشن، سمیت سات کتابوں کی رونمائی کی جائے گی، جبکہ چوتھے دن کا آغاز اردو فکشن کے حوالے سے رکھے گئے سیشن سے ہوا۔
کانفرنس میں متحدہ عرب امارات کی دوستی کے حوالے سے بھی ایک سیشن رکھا گیا ہے، جبکہ تعلیم کی صورتحال پر بھی ایک سیشن رکھا گیا ہے جس میں وفاقی وزیر برائے تعلیم و سائنس ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی شرکت کرے گے۔
ہم ادب کا نوبل انعام جیت سکتے ہیں کہ نام سے رکھے گئے سیشن میں مستنصر حسین تارڑ بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے ،اس کے علاوہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور ڈیجیٹل ہومینیٹز پر سیشن کانفرنس کا حصہ ہو گا۔
آج کے سیشن میں سندھی زبان اور ادب بھی کانفرنس کا حصہ ہو گا، جبکہ دنیائے ادب کی ممتاز شخصیات کانفرنس میں منعقد سیشنز پر اظہار خیال کرے گی۔
آج خصوصی اہمیت کے حامل سیشنز میں، میں ہوں کراچی کے عنوان سے تین منفرد سشنز میں معروفادکار بشرہ انصاری ، فہد مصطفیٰ اور معروف کرکٹر جاوید میانداد شرکت کریں گے، شام سات بجے اختتامی اجلاس منعقد ہو گا جس کے مہمان خصوصی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری ہوں گے، جبکہ چار روزہ عالمی اردو کانفرنس کا اختتام قوالی پر کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News