Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہریوں کو اب مقررہ مدت کے اندر پاسپورٹ ملیں گے، محسن نقوی

Now Reading:

شہریوں کو اب مقررہ مدت کے اندر پاسپورٹ ملیں گے، محسن نقوی

شہریوں کو اب مقررہ مدت کے اندر پاسپورٹ ملیں گے، محسن نقوی

کراچی: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شہریوں کو اب مقررہ مدت کے اندر پاسپورٹ ملیں گے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی کے پاسپورٹ آفس عوامی مرکز اور نادرا سنٹر ڈیفنس کے اچانک دورہ کیا اور پاسپورٹ و شناختی کارڈز بنوانے کے لئے آئے شہریوں سے ملاقات کی۔

محسن نقوی نے پاسپورٹ اور شناختی کارڈز بنوانے کے عمل کے بارے پوچھا، شہریوں نے پاسپورٹ و شناختی کارڈز بنوانے کے نظام کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا۔

شہریوں نے وفاقی وزیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاسپورٹ کی تجدید کے لئے آئے ہیں اور چند منٹ میں کام ہو بھی گیا ہے، پاسپورٹ بنوانے میں کوئی مشکل پیش آئی نہ ہی انتظار کرنا پڑا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہریوں کو پاسپورٹ ملنے میں تاخیر کا ازالہ کیا جا رہا ہے، شہریوں کو اب مقررہ مدت کے اندر پاسپورٹ ملیں گے۔

Advertisement

دورے دوران وزیرداخلہ نے بعض شہریوں کے شناختی کارڈز کے ایشوز کو موقع پر ہی حل کرنے کے لیے احکامات دیے، پاسپورٹ و نادرا سنٹرز کے عملے سے بھی ملاقات کی اور انہیں شاباشی بھی دی۔

محسن نقوی نے نادرا سنٹر ڈیفنس میں صفائی کا نظام بہتر بنانے کا حکم دیا اور کہا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے پاسپورٹ آفس اور نادرا سنٹرز کے دورے کر رہا ہوں، کراچی میں شہریوں نے پاسپورٹ اور نادرا سنٹرز میں نظام کو سراہا جو اطمینان کی بات ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر