Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلاول بھٹو کا معذور افراد کیلئے ایک جامع اور مساوی معاشرہ بنانے کے عزم کا اعادہ

Now Reading:

بلاول بھٹو کا معذور افراد کیلئے ایک جامع اور مساوی معاشرہ بنانے کے عزم کا اعادہ
بلاول بھٹو

بلاول بھٹو کا معذور افراد کیلئے ایک جامع اور مساوی معاشرہ بنانے کے عزم کا اعادہ

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے معذور افراد کے لیے ایک جامع اور مساوی معاشرہ بنانے کے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو نے 2024 کی تھیم، “معذور افراد کی قیادت کو مضبوط بنانا، جامع اور پائیدار مستقبل کے لیے” کی توثیق کرتے ہوئے معذور افراد کے لیے ایک جامع اور مساوی معاشرہ بنانے کی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایک بہتر پاکستان کی تعمیر میں معذور افراد کے کردار اور ان کی خدمات کو بھی تسلیم کرنا ہوگا، پیپلز پارٹی ہمیشہ پسماندہ طبقات بشمول معذور افراد کے حقوق کے تحفظ میں پیش پیش رہی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ روزگار میں کوٹہ سے لے کر شمولیتی تعلیمی پالیسیوں کے نفاذ تک، ہم نے ہمیشہ معذور افراد کو بااختیار بنانے پر توجہ دی ہے، ہم معذور افراد کو معاشرے میں مساوی شراکت دار کے طور پر شامل کرنے کے لیے کام کیا ہے۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ معذور افراد کو مساوی مواقع فراہم کرنا اور بنیادی سہولیات تک رسائی دینا صرف قانونی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ یہ ایک ترقی پسند معاشرے کا اخلاقی فرض بھی ہے، ہمیں ان سماجی تعصبات اور دقیانوسی تصورات کو ختم کرنے کی ضرورت ہے جو عدم مساوات کو بڑھاتے ہیں، ہمیں ایک ایسا ماحول پیدا کرنا ہوگا جہاں معذور افراد سمیت  ہر فرد ترقی کر سکے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ معذور افراد کو نہ صرف فیصلہ سازی کے عمل میں شامل کیا جائے بلکہ پائیدار مستقبل کے لیے قیادت کے لیے بھی بااختیار بنایا جائے، معذور افراد کی قیادت ایک حقیقی جامع پاکستان کے حصول کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ پرسنز ود ڈس ایبلٹیز ایمپاورمنٹ ایکٹ 2018 کا نفاذایک تاریخی قانون سازی ہے، وفاقی اور دیگر صوبائی حکومتیں معذور افراد کے حقوق سے متعلق قوانین کے نفاذ کو مضبوط بنائیں، دیگر حکومتیں سندھ سے سیکھیں تاکہ پاکستان اقوام متحدہ  کنوینشنز پر آگے بڑھ سکے، تاکہ معذور افراد کے حقوق کے کنونشن (CRPD) جیسے بین الاقوامی معاہدوں کے مطابق ایک زیادہ جامع مستقبل کی طرف بڑھ سکیں۔

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی تمام شہریوں کے لیے شمولیت، مساوات اور وقار کے فروغ کے اپنے مشن پر قائم ہے، پیپلز پارٹی یقینی بنائے گی کہ کوئی بھی شہری پائیدار ترقی کے حصّل میں پیچھے نہ رہ جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
بلوچستان میں ہتھیار ڈالنے والے فتنہ الہندستان کے دہشتگرد کے اعترافی بیان میں ہوش رُبا انکشافات
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں ڈی جی آئی ایس پی آر‏ کا دورہ، طلبا اور انتظامیہ کا پرتپاک استقبال
شہرقائد میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم مرطوب رہنے کا امکان
سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا، احسن اقبال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر