Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی پابندیوں کا کوئی جواز نہیں، ایٹمی پروگرام پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے، وزیراعظم

Now Reading:

امریکی پابندیوں کا کوئی جواز نہیں، ایٹمی پروگرام پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے، وزیراعظم
وزیراعظم

وزیراعظم کی صحت کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ امریکی پابندیوں کا کوئی جواز نہیں، ایٹمی پروگرام پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند ماہ سے دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہواہے، چنددن پہلے خارجیوں کے حملے میں17اہلکار شہیدہوئے، جبکہ سیکیورٹی فورسزنے 8 خوارج کو جہنم واصل کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ سپہ سالار خود وہاں گئے اور خاندانوں کاحوصلہ بڑھایا، دہشت گردی کاخاتمہ کیے بغیر معاشی استحکام حاصل نہیں ہوسکتا، دہشت گردی کا بھرپور مقابلہ کیاجارہا ہے۔

 شہبازشریف نے اجلاس کے دوران یہ بھی کہا کہ دہشت گردی کےخاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، پاکستان کےخلاف مذموم کوششیں کامیاب نہیں ہونےدیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاراچنارمیں واقعہ ہوا،اس دوران اسلام آباد پر چڑھائی کی گئی، بلوچستان اور خیبرپختونخوامیں دہشت گردی کے الگ عوامل ہیں۔

Advertisement

شہبازشریف نے کہا کہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاکستان انشااللہ سرخرو ہوگا، پاکستان کادفاعی نظام جارحیت کیلئے نہیں ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا نیوکلیئر پروگرام  24کروڑ عوام کاپروگرام ہے، پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر پابندیوں کاکوئی جواز نہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ کل ہماری پہلی میٹنگ بھی ہوگئی۔

شہبازشریف نے کہا کہ جنوری کواس میٹنگ کااگلاسیشن ہوگا، قومی مفاد کا تقاضا ہے ذاتی مفادات کوقومی مفادات کےتابع کریں ذاتی پسند، ناپسندکو قوم کی خاطرقربان کریں۔

کابینہ اجلاس میں شہدا کےایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر