آج قوم کو بتاتی ڈی چوک سے دوڑ کیوں لگائی؟ عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آج قوم کو بتاتی ہوں ڈی چوک سے دوڑ کیوں لگائی؟
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بدقسمتی دیکھیں 26 نومبر کو جو ”جھانسی کی رانی“بن رہی تھی آج وہ ”منہ چھپائی“رہی تھی، 23 نومبر کو شوہر کی طرح ازخود قوم سے خطاب کرنے والی بشری بی بی آج ”اچھی بچوں“کی طرح خاموش ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 24 اور 26 نومبر کو جویشلے خطاب کرنے والی بشری بی بی آج اپنا انقلابی بھاشن پشاور چھوڑ آئی ہے،26 نومبر کو جو ڈی چوک فتح کرنے آئی تھی آج صحافیوں کے سوالوں پر ایک لفظ نہیں بول سکی۔
عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ بشری بی بی میڈیا کو بتاتی ڈی چوک سے بھاگنے کا پلان ان کا تھا یا گنڈاپور کا تھا؟ بیچاری نے پہلا انقلاب لیڈ کیا وہ بھی گلے پڑ گیا۔
انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ بشری بی بی کی غیر سیاسی سوچ اور غیر سیاسی فیصلوں نے ان کی پارٹی کو تقسیم کیا ہے، پی ٹی آئی کا” انقلاب فروم ہوم “مہینے میں ایک بار انگڑائی لیتا ہے، جیسے ہی ریاست اپنی رٹ قائم کرتی ہے انقلاب دم دبا کر بھاگ جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
