
نوشہرو فیروز، شادی سے واپس آنے والی وین ٹرالر سے ٹکرا گئی، 8 افراد جاں بحق
نوشہرو فیروز میں ٹرالر اور وین میں ٹکر ہونے سے دو خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کےمطابق 8 لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال میں منتقل کیا گیا جبکہ 8 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں نوابشاہ منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق نوشہرو فیروز کی تگڑ برادری سے ہے۔ 10 سے زائد زخمی پیپلز میڈیکل اسپتال نوابشاہ میں زیرعلاج ہیں۔
پولیس کا بتانا ہے کہ حادثے کا شکار وین شادی کی تقریب سے نوشہر و فیروز واپس آرہی تھی۔ حادثہ دھند کے باعث پیش آیا۔
جاں بحق ہونے والوں میں علی محمد، ظہیر، مولا بخش، فیصل، فضا، شریفاں، جلال تگڑ شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News