
ستھرا پنجاب؛ وزیراعلیٰ اور ڈائیوو ایکسپریس ساتھ ساتھ
لودھراں: کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے ڈائیوو ایکسپریس کے ساتھ پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت صفائی آپریشن کا افتتاح کردیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب ویژن کی تکمیل کے لیے ضلع لودھراں میں خصوصی صفائی آپریشن شروع کیا گیا۔
ستھرا پنجاب مہم میں شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں کو بھی صاف کرنے کے لیے ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ڈائیوو ایکسپریس، غلام سنز اور ویسٹ بسٹرز کے ساتھ جوائنٹ وینچر کے تحت کام شروع کردیا۔
افتتاحی تقریب میں فیتا کاٹ کر خصوصی دعا کی گئی جب کہ مریم خان نے ڈمپنگ سائٹ نزد ریلوے اسٹیشن کا بھی معائنہ کیا۔
معائنے کے دوران ڈپٹی کمشنر سید وسیم حسن، اے ڈی سی جی محمد اسد علی، اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔
اس موقع پر کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان کا کہنا تھا کہ شہروں میں ڈور ٹو ڈور مہم کے تحت روزانہ جب کہ دیہاتوں میں ایک دن کے وقفے سے صفائی آپریشن کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ انشااللہ لوگوں کو تبدیلی بھی نظر آئے گی جب کہ ہماری پوری ٹیم اس وقت پوری طرح سے متحرک ہے اور ہماری پوری کوشش ہوگی کہ نیک نیتی کے ساتھ اس کام کو مکمل کریں۔
کمشنر ملتان نے بتایا کہ ملتان کے چاروں ڈویژنز میں یہ صفائی مہم کی جارہی ہے اور اگلے ماہ کے وسط تک ہم کام مکمل کرلیں گے۔
ڈائیوو کے ڈویژنل ہیڈ محمد عثمان نے کہا کہ صفائی آپریشن کو مزید موثر بنانے کے لئے مزید مشینری کی خریداری کی جائے گی اور افرادی قوت کی تعداد میں 750 تک اضافہ کیا جائے گا۔
محمد عثمان کہتے ہیں کہ ہم نے شفاف طریقے سے یہ ٹینڈر حاصل کیا اور کام کی بہتری کے لیے اپنی ٹیموں کو متحرک کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News